چئیرمین سینیٹ الیکشن ہارنے اور بلوچستان میں ن لیگ میں اختلافات کے پیچھے ن لیگ کی ہی خاتون کا ہاتھ نکلا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مارچ 11:58

چئیرمین سینیٹ الیکشن ہارنے اور بلوچستان میں ن لیگ میں اختلافات کے پیچھے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) صحافی حامد میر کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق جب ہم بات کرتے ہیں کہ بلوچستان میں اتنی بڑی تبدیلی کیسے آ گئی ہے تو اس سارے کھیل کا جو مرکزی کردار تھا وہ ایک کلثوم پروین نامی خاتون تھیں۔کلثوم پروین پہلے مسلم لیگ ق میں تھیں اور اس کے بعد یہ بی این پی عوامی میں آئیں ۔

لیکن 2015میں یہ جاتی امرا گئیں اور پھر ن لیگ کا ٹکٹ لے کر آ گئیں۔جس کے بعد بلوچستان میں ن لیگ کی قیادت میں اختلافات پیدا ہو گئے اور جا ن جمالی نے کلثوم پروین کوٹکٹ دینے پر احتجاج بھی کیا۔

(جاری ہے)

اور انہی خاتون کی وجہ سے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز اپنی مرکزی قیادت سے ناراض ہو گئے۔اور اس کے بعد جان جمالی کو اسپیکر کے عہدے سے ہٹایا گیا اورعبدا لقدوس بزنجو کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے ہٹایا گیا۔

اور اس کے بعد ہی بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن کمزور گئی۔اور اب چئیرمین سینیٹ انتخابات می کلثوم پروین نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ ہی نہیں دیا۔حامد میر کا کہنا تھا کہ کلثوم پروین کو ٹکٹ دینا نواز شریف کی ایک بہت بڑی غلطی تھی جس کا خمیازہ انہیں آج چئیرمین سینیٹ الیکشن میں بھگتنا پڑا۔حامد میر نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔

متعلقہ عنوان :