نوازشریف کے پیچھے نظر آنیوالا شخص جانتے ہیں کون ہے اورکیا کام کرتا ہے؟ سب پول کھل گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 مارچ 2018 12:06

نوازشریف کے پیچھے نظر آنیوالا شخص جانتے ہیں کون ہے اورکیا کام کرتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ نواز شریف کے پیچھے ایک شخص انجم عقیل خان نظر آئیں گے۔ یہ اسلام آباد کا سب سے بڑا فراڈیہ شخص ہے جس نے نیشنل پولیس کے ساتھ چار بلین روپے کا فراڈ کیا۔ میں نے 2011میں اس کا اسکینڈل فائل کیا جس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے مجھے طلب کیا اور انہوں نے اس وقت کے ڈائریکٹر ایف آئی اے ظفر قریشی نے بیٹھ کر پوری تفتیش کی ۔ چار بلین روپے کے ڈیل کی تھی، ڈیل آئی تو نیب کو کہا گیا کہ ایکشن لیں ، وہاں نیب میں ایک کرنل تھے جو صبح کچھ اور شام کو کچھ ہوتے تھے، وہ جس کمپنی کے خلاف تحقیقات کر رہے تھے ریٹائرمنٹ کے بعد جا کر اسی کمپنی میں ملازم لگ گئے تھے۔ رؤوف کلاسرا نے کہا کہ انجم عقیل کو اپنے پیچھے کھڑا کر کے نواز شریف قائد اعظم ثانی بننے کی کوشش کر رہے ہیں، اندازہ کریں کہ یہ ہمارے ساتھ کتنا فراڈ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :