چئیرمین سینیٹ کا انتخاب; مسلم لیگ ن کو دھوکہ دینے والوں کے نام سامنے آگئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 مارچ 2018 12:27

چئیرمین سینیٹ کا انتخاب; مسلم لیگ ن کو دھوکہ دینے والوں کے نام سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2018ء) : چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کو دھوکہ دینے والوں کے نام سامنے آ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی اتحاد کے اُمیدوار کو ووٹ نہ دینے والے ناموں پرمشتمل ایک رپورٹ پارٹی قائد نواز شریف کو پیش کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ووٹ نہ دینے والوں میں بی این پی مینگل ، اے این پی اور جمیعت علمائے اسلام ف کے سینیٹرز شامل ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے چاروں سینیٹرز نے مخالف امیدوار کو ووٹ دئے۔ اے این پی نے بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہاتھ کیا۔ جبکہ ن لیگی سینیٹر کلثوم پروین نے بھی اپوزیشن اتحاد کے اُمیدوار کو ووٹ دیا،اور یہی سات ووٹ چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی اتحاد کی شکست کا باعث بنے۔