سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو بڑی پیشکش کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ مارچ 13:15

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو بڑی پیشکش کر دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2018ء): سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو دیت کے لیے مجبور کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو دیت لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے بصورت دیگر متاثرین کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متاثرین نے کسی بھی قسم کی سودے بازی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم نے انصاف مانگا ہے اور اںصاف کے حصول تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے ماڈل ٹاؤن کے متاثرین سے رابطے میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔