پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی اور(ق) لیگ نے مسلم لیگ ن کے خلاف اہم فیصلہ کرلیا

الیکشن لڑیں گی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مارچ 13:27

پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی اور(ق) لیگ نے مسلم لیگ ن کے خلاف اہم فیصلہ کرلیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) معروف صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ آئیندہ الیکشن میں پی ٹی آئی،،پی پی پی اور مسلم لیگ ق مل کر مسلم لیگ ن کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔تفصیلات کے مطابق سہیل وڑائچ سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی اس وقت مل کر پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف لڑ رہی ہیں تو کیا مستقبل میں ایسا ہو سکتا ہے کہ دونوں جماعتیں مسلم لیگ ن کے خلاف مل کر الیکشن لڑیں۔

(جاری ہے)

جس کا جواب دیتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہناتھا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں پوزیشن مضبوط ہے لیکن کچھ اچھے امیدوار پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے پاس بھی ہیں۔اور مجھے لگتا ہے کہ آخر میں جا کر یہ جماعتیں مل جائیں گی۔اور یہ تینوں پارٹیاں مل کر پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔کیونکہ ان تینوں پارٹیوں کا ٹارگٹ مسلم لیگ ن کو ہرانا ہوگا۔اوت ان تینوں جماعتوں کے درمیان یا تو کئی سمجھوتہ ہو جائے گا یا پھر کروایا جائے گا۔اور جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی کو ہرانے کے لئے ساری پارٹیوں کا اتحاد کر کے ایک آئی جے آئی بنائی گئی تھی اسی طرح اب مسلم لیگ ن کے خلاف بھی ایک آئی جے آئی بنائی جائے گی۔سپیل وڑائچ نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کریں: