قومی اسمبلی نے وفاقی بنک برائے کوآپریٹو کے قیام اور کوآپریٹو بنکنگ کے ضابطہ 1977ء کی منسوخی کا بل وفاقی بنک برائے کوآپریٹو کے قیام اور کوآپریٹو بنک کے ضابطہ (تنسیخی) بل 2017ء کی منظوری دے دی

بدھ 14 مارچ 2018 14:02

قومی اسمبلی نے وفاقی بنک برائے کوآپریٹو کے قیام اور کوآپریٹو بنکنگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) قومی اسمبلی میں وفاقی بنک برائے کوآپریٹو کے قیام اور کوآپریٹو بنکنگ کے ضابطہ 1977ء کی منسوخی کا بل وفاقی بنک برائے کوآپریٹو کے قیام اور کوآپریٹو بنک کے ضابطہ (تنسیخی) بل 2017ء کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان نے بل پیش کرنے کی اجازت چاہی۔ ڈپٹی سپیکر نے ایوان سے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ جس کے بعد بل کی منظوری دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :