کراچی کے نوجوان کا دوسری شادی کرنے کے لئے انوکھا اقدام

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مارچ 13:58

کراچی کے نوجوان کا دوسری شادی کرنے کے لئے انوکھا اقدام
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) کراچی کے نوجوان نے دوسری شادی کرنے کے لئے خود کو اغوا کرنے کا ڈرامہ رچا لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک شہری نے دوسری  شادی کرنے کے لئے انوکھا قدم اٹھایا اور خود ہی اغوا ہونے کا ڈرامہ رچا لیا۔

(جاری ہے)

بفر زون کے رہائشی سبط انور نے اپنی دوسری اہلیہ کی مدد سے اغوا کا کرنے کا ڈرامہ رچایا اور رسیوں سے بندھے اپنے ہاتھ پاؤں کی تصاویر اپنی پہلی اہلیہ کو واٹس ایپ کی جس کے بعد سبط انور کی پہلی اہلیہ نے اس واقعے کی رپورٹ تھانے میں درج کروا دی۔جب سبط انور کو اس بات کا اندازہ ہوا کہ معاملہ بگڑ رہا ہے تو وہ خود ہی گھر لوٹ آیا۔