بٹگرام سے رکن قومی اسمبلی قاری یوسف کا پرانی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر بٹگرام کی نشستیں برقرار رکھنے کا مطالبہ

بدھ مارچ 14:24

بٹگرام سے رکن قومی اسمبلی قاری یوسف کا پرانی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) بٹگرام سے رکن قومی اسمبلی قاری یوسف نے پرانی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر بٹگرام کی نشستیں برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ حالیہ حلقہ بندیوں کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بٹگرام سے قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر پرانی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات کرائے جائیں جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے آج پارلیمنٹ ہائوس میں اجلاس ہو رہا ہے آپ یہ معاملہ وہاں بھی اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :