Live Updates

سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لئے عمران خان کی دائر اپیل مسترد کردی

عائشہ گلالئی کی جانب سے کیا تحریری استعفیٰ آیا ہے ،ْچیف جسٹس کا عمران خان کے وکیل سے استفسار عائشہ گلالئی کا تحریری استعفا نہیں آیا ،ْانہوں نے میڈیا میں پارٹی سے استعفے کا اعلان کیا تھا ،ْوکیل کا جواب شیخ رشید نے بھی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا تھا ،ْ کیا اعلان کے بعد ان کا استعفیٰ ہو گیا ،ْ جسٹس اعجاز الاحسن

بدھ 14 مارچ 2018 14:24

سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لئے عمران خان کی دائر اپیل مسترد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے عمران خان کی دائر اپیل مسترد کردی۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے عمران خان کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی جانب سے کیا تحریری استعفیٰ آیا ہی ۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا تحریری استعفا نہیں آیا تاہم انہوں نے میڈیا میں پارٹی سے استعفے کا اعلان کیا تھا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ شیخ رشید نے بھی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا تھا لیکن کیا اعلان کے بعد ان کا استعفیٰ ہو گیا، اسی طرح عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس میں استعفا دینے کی بات کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی لوگ ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں ،ْعدالت نے عمران خان کی اپیل مسترد کردی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

انہوں نے اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شیخ رشید کو ووٹ نہیں دیا تھا لہذا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر وہ آئین کے تحت اسمبلی رکنیت سے نا اہل ہوگئیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر بدکردار شخص ہونے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ان کی رکنیت معطل کردی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات