ہزاروں ن لیگی کارکن جوتے لے کر شیخ رشید کو ڈھونڈرہے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 مارچ 2018 14:18

ہزاروں ن  لیگی کارکن جوتے لے کر شیخ رشید کو ڈھونڈرہے ہیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں ن لیگی کارکن جوتے لے کر شیخ رشید کو ڈھونڈ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ نے جوتا کلچر شروع ہونے کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کہ پچھلے چار سال سے عمران خان اپنے مخالفین کے خلاف غلط زبان استعمال کرتے رہے ہیں ۔

اورانہی کی وجہ سے سیاسی رہنماؤں پر جوتا پھینکنے کا کلچر شروع ہو رہا ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اب ہمارے کارکنا ن میں بھی غصہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور وہ پارٹی قیادت کے منع کرنے کے با وجود نہیں رکیں گے۔اور ہزاروں کارکن جوتے لے کر شیخ رشید کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ا س لئے سب سے زیادہ جوتے بھی شیخ رشید کو پڑیں گے۔