23 سرکاری ملازمین کو آئندہ ہفتے گرفتار کر لیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ مارچ 14:46

23 سرکاری ملازمین کو آئندہ ہفتے گرفتار کر لیا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2018ء): نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نیب کے بڑے آپریشنز اس وقت لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اور اس سلسلے میں 23 کے قریب ایسے ملازم ہیں جن میں 18 سے 22 گریڈ تک کے افسران شامل ہیں، یہ تمام افسران کسی نہ کسی قسم کی بد عنوانی، کرپشن اور لُوٹ مار میں ملوث ہیں۔

انہوں نے اپنے گھروں ، اپنے خزانوں اور اپنے اکاؤنٹس میں ملکی دولت لُوٹ کر حکمرانوں کی خوشی کے لیے ان کو بلین روپے دئے ہیں۔ آج سے ایک ہفتے کے اندر اندر بڑے بڑے عہدوں پر فائز لوگ گرفتار ہوں گے جن میں سرکاری ، سیاسی اور پولیس کے لوگ شامل ہوں گے اور اس کے بعد ان کے چمچوں کی باری آئے گی۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: