پاکستان اور چینی صوبہ گوانگ ڈونگ زراعت ، تعلیم،فوڈ پراسیسنگ وصنعت میں تعاون مضبوط کریں گے

چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کی صوبے کے نائب گورنر وائی مین کے ساتھ گفتگو

بدھ 14 مارچ 2018 15:00

پاکستان اور چینی صوبہ گوانگ ڈونگ زراعت ، تعلیم،فوڈ پراسیسنگ وصنعت ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان اور چینی صوبہ گوانگ ڈونگ زراعت ، تعلیم اور فوڈ پراسیسنگ اورصنعتی شعبے میں تعاون کو مضبوط کریں گے ۔انھوں نے یہ بات گوانگ ڈونگ کے نائب گورنر وائی مین کے ساتھ اپنی ملاقات میںکہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی قدیم دور سے ہے اورہم ایک پٹی ایک شاہراہ کی شروعات کے تحت گوانگ ڈونگ کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس ضمن میں صوبے کے ساتھ زراعت ، تعلیم اور فوڈ پراسیسنگ اورصنعتی شعبے میں تعاون کو مضبوط اور تعلقات کو فروغ دیں گے ۔

گوانگ ڈونگ کے نائب گورنر نے چین میں پاکستان کے سفیر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور گوانگ ڈونگ کے درمیان حالیہ سالوں میں معیشت ، تجارت اور سیاحت کے شعبے میں تبادلہ جات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گوانگ ڈونگ میں ہونے والی تجارتی وتعلیمی اور دیگر نمائشوں کے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا سکتاہے اور صوبہ اور پاکستان معیشت ، تجارت ، سیاحت اور زراعت کے شعبوں میں بھی تبادلہ کرتے ہوئے دوستی اور تعاون کو مضبوط بنا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :