نیب کی نئی ہدایات وفاقی و صوبائی حکومتوں کے لئے بڑا چیلنج بن گئیں

نیب نے 28ارب ڈالر معاہدوں کی دستاویزات جمع نہ کراوانے پر کاروائی کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 مارچ 2018 15:12

نیب کی نئی ہدایات وفاقی و صوبائی حکومتوں کے لئے بڑا چیلنج بن گئیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء)نیب نے 28ارب ڈالر معاہدوں کی دستاویزات جمع نہ کراوانے پر کاروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیب نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ساڑھے چار سالوں کے دوران 28ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں اور خریداری کی دستاویزات جمع نہ کرانے پر متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چئیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ہدایت پر تمام ڈائریکٹر جنرلز نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو آئیندہ پندرہ روز میں ایل این جی خریداری،پاو ر منصوبوں ار موٹر ویز کی تعمیر سمیت تمام معاہدوں کی دستاویزات بمعہ نیب سوالنامہ کے جوابات طلب کر لئے گئے ہیں۔معاہدوں کی کاپیاں جمع نہ کروانے پر ذمہ داران افسروں کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جب کہ اربوں روپے گھپلوں کی وجہ سے متعلقہ ادارے دستاویزات نیب میں جمع کروانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔نیب کی نئی ہدایات وفاقی و صوبائی حکومتوں کے لئے بڑا چیلنج بن گئیں ہیں۔کیونکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بطور وزیر اعظم پٹرلیم اینگر و کمپنی کے ساتھ ایل جی ٹرمینل معاہدے میں قومی مفاد کی بنیاد پر قواعد کی خلاف ورزی تسلیم کر چکے ہیں۔جب کہ کرپشن کیسز میں سست روی کا مظاہرہ کرنے والے اور ملزمان کو سہولت فراہمی ثابت ہونے پر آئیندہ ماہ افسران کے خلاف بھی کاروائی کا سلسہ شروع کر دیا جائے گا۔