برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خطرے کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 مارچ 2018 15:41

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء)نیکٹا چیف احسان غنی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نیکٹا چیف احسان غنی کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ موبائل منی ٹرانسفر کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اور آن لائن ٹرانسفر سے 600ارب روپے کی منتقلی ہوئی ہے۔رقوم کی منتقلی کے لئے بوگس شناختی کارڈ استعمال کئے گئے ہیں۔احسان غنی نے مزید کہا کہ برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے دہشتگردوں کی مالی معاونت کا بھی خطرہ ہے۔اور اس متعلق ہم خفیہ اداروں سے بھی مدد لے رہے ہیں۔اور جلد ہی اس مسئلے کے اوپر نئی حکمت عملی بنا لی جائے گی۔