روہنگیا مسلمانوں کو فوری طور پر ایک ارب ڈالر امدادکی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

بدھ 14 مارچ 2018 16:03

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) اقوام متحدہ کا کہنا ہے روہنگیا پناہ گزینوں کو فوری طور پر ایک ارب ڈالر کی امداد کی ضرورت ہے۔ترک خبر رساںادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مہاجرین کے لئے رواں سال کے دوران ساڑھے 900 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم بنیادی ضرورت کی اشیاء ، رہائش اور طبی شعبے پر خرچ کی جائے گی۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ مون سون بارشیں شروع ہونے سے قبل ہی تقریباً ایک لاکھ مہاجرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانا ضروری ہے۔ اندازہ کے مطابق میانمار کے 10 لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :