میر صادق سنجرانی کا چیئر مین منتخب ہو نا بلو چستان کے عوام کی کا میابی ہے،

بلو چستان سے محرو میو ں کا خا تمہ اور وفاق مضبوط ہو گا،ڈیرہ اللہ یارمیں جشن ریلی سے مقررین کا خطاب

بدھ 14 مارچ 2018 16:03

میر صادق سنجرانی کا چیئر مین منتخب ہو نا بلو چستان کے عوام کی کا میابی ..
جعفرآباد۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) میرصا دق سنجرا نی کی چیئر مین سینیٹ اور سلیم ما نڈی والا کے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ منتخب ہو نے کی خو شی میں جما لی ہا وس ڈیرہ اللہ یار سے جشن ریلی نکا لی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی، ریلی مختلف را ستو ں سے ہو تی ہو ئی مزدور چو ک پہنچی جہا ں پر ڈھول کی تھا پ پر رقص کیا گیا اور مٹھا ئی تقسیم کی گئی ،اس موقع پر ضلع نصیرآباد کے وائس چیئرمین خیر بخش عمرانی میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار کے وائس چیئرمین ایوب کھوسہ، سردار رفیق احمد بھٹی ،ترجمان جمالی ہائوس حسین پتافی کونسلر عرض محمد گولہ کونسلر غلام ربانی کھوسہ ودیگر نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ میر صادق سنجرانی کا چیئر مین منتخب ہو نا بلو چستان کے عوام کی کا میابی ہے ،پی پی سمیت اتحا دی جما عتو ں نے بلوچستان سے چیئر مین سینیٹ منتخب کر کے بلو چ عوام کے دل جیت لیے ہیں اس سے بلو چستان سے محرو میو ں کا خا تمہ ہو گا اور وفاق مضبوط ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ ما ضی میں بلو چستان کوہمیشہ پسما ندہ رکھا گیا ہے اور وفا ق میں بلو چو ں کی نما ئندگی آٹے میں نمک میں برابر دی گئی ہے جس سے یہا ں کے عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے تھے تاہم اب چیئر مین سینیٹ کے انتخا بات میں کا میا بی سے بلو چستان بہتری کی جا نب گامز ن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :