شہباز شریف چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لئے سر گرم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 مارچ 2018 16:18

شہباز شریف چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لئے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بطور مسلم لیگ ن صدر چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لئے سر گرم ہو گئے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہونے کے بعد ن لیگ کے ناراض رہنما دوبارہ پارٹی میں متحرک کردار ادا کرنا شروع کر دیں گے۔

(جاری ہے)

جب کہ نواز شریف سے اختلافات رکھنے والے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار بھی مین سٹریم میں آ جائیں گے۔

شہباز شریف بطور مسلم لیگ ن صدر نواز شریف اور چودھری نثار کے درمیان پیدا ہونے والے فاصلے ختم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور چودھری نثار میں آئندہ چند دنوں میں ملاقات بھی ہو گی۔ جس میں چوہدری نثار سے مسلم لیگ ن میں ان کے متحرک رول ادا کرنے پر بات ہو گی۔یاد رہے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بعض پارٹی معمالات پر پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اور اس کا اظہار وہ اپنی پریس کانفرس کے دوران بھی کر چکے ہیں۔