پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کوسینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ مارچ 16:37

پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کوسینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2018ء) : پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کوسینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انشاء اللہ شیری رحمان پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہوں گی۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پراپنے ٹویٹ میں اعلان کیاہے کہ پیپلزپارٹی دوبارہ تاریخ بنانے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کوسینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ شیری رحمان پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہوں گی۔واضح رہے اس سے قبل پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے گٹھ جوڑ کرکے بلوچستان پینل کوسپورٹ کیا جس کے نتیجے میں اپوزیشن کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :