چنیوٹ ، مسافر بس الٹنے سے 20 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) چنیوٹ میں طاہر آباد کے قریب مسافربس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے کا شکار بس باراتیوں کو لے کر مظفر گڑھ سے سیالکوٹ جارہی تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو الائیڈاسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :