سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی

بدھ 14 مارچ 2018 17:05

سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) احتساب عدالت اسلام آباد نے سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

صدر نیشنل بینک سمیت ضمنی ریفرنس میں تین ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے کہا کہ مزید کارروائی 16 مارچ تک ملتوی کر دیتے ہیں تاہم صدر نیشنل بینک سعید احمد کے وکیل نے کہا کہ وہ 16 تاریخ کو بعض مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :