محمد نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 14 مارچ 2018 17:22

محمد نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدھ کو ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت کئی امور زیر غور آئے۔