احتساب عدالت، سینیٹر اسحاق ڈار کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی

بدھ 14 مارچ 2018 19:44

احتساب عدالت، سینیٹر اسحاق ڈار کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) احتساب عدالت اسلام آباد نے سینیٹر اسحاق ڈار کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سینیٹر اسحاق ڈار کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر نیشنل بینک سمیت ضمنی ریفرنس میں تین ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے کہا کہ مزید کارروائی 16 مارچ تک ملتوی کر دیتے ہیں تاہم صدر نیشنل بینک سعید احمد کے وکیل نے کہا کہ وہ 16 تاریخ کو بعض مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :