شہبازشریف کا پارٹی صدارت کے بعد ن لیگ کی تنظیم نو کا فیصلہ

پنجاب،سندھ اوربلوچستان کے پارٹی صدورتبدیل کیےجانےکا امکان،غوث علی شاہ سمیت ناراض ارکان کومنانےکافیصلہ،پارٹی قائد نوازشریف کی ہدایت پرشہبازشریف جلد صوبوں کے دورے کریں گے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 مارچ 2018 19:16

شہبازشریف کا پارٹی صدارت کے بعد ن لیگ کی تنظیم نو کا فیصلہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا، پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے پارٹی صدور تبدیل کرنے اورغوث علی شاہ سمیت ناراض ارکان کومنانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ہدایت اور مشاورت کے بعد صدر ن لیگ شہباز شریف جلد دوسرےصوبوں کے دورے کرینگے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد مسلم لیگ ن کی تنظیم نوکا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ پنجاب کے نئے صدرکی نامزدگی کیساتھ بلوچستان اور سندھ کےصدربھی تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح شہبازشریف نے پارٹی کے ناراض ارکان کومنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔شہباز شریف سندھ میں غوث علی شاہ سے ملاقات کرکے منانے کی کوشش کریں گے۔ اسی طرح پنجاب کا صدر جنوبی پنجاب سے لیے جانے کا امکان ہے۔