پاکستان کا شاندار اعزاز

پاکستان سکھ میرج ایکٹ منظور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 مارچ 2018 19:43

پاکستان کا شاندار اعزاز
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) اقلیتوں کو حقوق دینے کے حوالے سے پاکستان نے شاندار اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان سکھ میرج ایکٹ منظور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔تفصیلات کےمطابق عموما پاکستان کے مخالفین بالخصوص بھارت یہ پراپیگینڈا کرتے نظر آتے ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق حاصل نہیں اور انکی زندگی پاکستان میں انتہائی تلخ ہے وغیرہ وغیرہ۔

اس تمام پراپیگنڈا کے باوجود پاکستان نے وہ کر دکھا یا جو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے نام نہاد علمبراد بھی نہ کر سکے۔اقلیتوں کو حقوق دینے کے حوالے سے پاکستان نے شاندار اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان سکھ میرج ایکٹ منظور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔پنجاب اسمبلی نے سکھ میرج ایکٹ 2018 متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے جس کے بعد پاکستان سکھ میرج ایکٹ منظور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں سکھوں کی شادیوں کےحوالے سے "پنجاب سکھ آنند کارج ایکٹ"متفقہ طورپر منظور کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے 5 پارلیمانی سالوں میں منظور ہونے والا یہ پہلا پرائیویٹ ممبر بل ہے۔ رکنِ پنجاب اسمبلی سردار رمیش سنگھ اروڑا کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت نے یہ بل منظور کر کے پوری دنیا میں موجود سکھوں کے دل جیت لیے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے کسی بھی ملک میں سکھوں کی شادیوں کے حوالے سے باقاعدہ قانون موجود نہیں ہے۔