انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور ، متعدد افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی

بدھ 14 مارچ 2018 21:58

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے انتظامی کیدڑ کے متعدد افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہیں۔ سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کی ترقی اور تقرری کا علامیہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں شاہد نواز کو گریڈ 19میںایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس ، شا ہد ظفر کو گریڈ 18میں سیکریٹری ٹو وائس چانسلر ، شاہ طماس کو گریڈ 18میں ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس، عبدالرحیم مروت کو گریڈ 18میں ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ، ارسلا خان کو گریڈ 18میں ڈپٹی کنٹرولر امتحانات، فضل ربی کو گریڈ 18میں ڈپٹی لائبریرین، مختیار احمد کو گریڈ 17میںمینجر نیٹ ورک ، شوکت علی، امیر زیب ، نواز علی کو گریڈ 17جبکہ فیاض احمد کو گریڈ 17میں سیکریٹری ٹو ٹریژرر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :