پی پی آئی بی نے 660کے وی HVDCمٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کے مالیاتی امور مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی منظوری دیدی

منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،اویس لغاری

بدھ 14 مارچ 2018 22:34

پی پی آئی بی نے 660کے وی HVDCمٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کے مالیاتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پی پی آئی بی نے 660کے وی HVDCمٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کے مالیاتی امور مکمل کرنے کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کی دیدی ہے جبکہ وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے کہا ہے کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔بدھ کو وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری کی زیر صدارت پی پی آئی بی کا 115 واں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بورڈ نے 660کے وی HVDCمٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کے مالیاتی امور مکمل کرنے کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کی منظوری دی۔ بورڈ نے سی پیک کے دیگر دو کوئلے کے منصوبوں جس میں 330میگا واٹ انرجی اور 330میا واٹ کے تھل نووا منصوبوں کے مالیاتی امور مکمل کرنے کیلئے بھی ڈیڈ لائن میں توسیع کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جا رہی ہے تا کہ ان کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل الیکٹرسٹی پلان اور نئی انرجی پالیسی بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس سے مستقبل کی بجلی کی ضرورت اور بجلی گھروں کی توسیع کے متعلق مکمل معلومات حاصل ہو جائیں گی۔ پی پی آئی بی کے ایم ڈی شاہجہان مرزا نے اجلاس کو بتایا کہ ایک سال کے قلیل عرصہ میں 1467میگا واٹ کے دو منصوبوں نے پیداوار شروع کر دی ہے جوکہ پی پی آئی بی نے شروع کرائے تھے جبکہ 5000 میگا واٹ کے مختلف منصوبوں نے جزوی پیداوار شروع کر دی ہے۔ پی پی آئی بی نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :