دھماکے کے بعد تبلیغی جماعت کے ڈنڈا بردار وںنے اجتماع گاہ کی سکیورٹی سنبھال لی

اجتماع گاہ میں موجود مندوبین نے اونچی آواز میں قرآن پاک کی تلاوت شروع کر دی

بدھ 14 مارچ 2018 23:14

دھماکے کے بعد تبلیغی جماعت کے ڈنڈا بردار وںنے اجتماع گاہ کی سکیورٹی ..
لاہور/رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء)رائے ونڈ میں دھماکے کے فوری بعد تبلیغی جماعت کے ڈنڈا برداروںنے سکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیک پوسٹ پردھماکے کے بعد اجتماع گاہ میں بھی افرا تفری مچ گئی اور معمول کے دنوں میں فرائض سر انجام دینے والے ڈنڈا بردار محافظوں کی ایک بڑی تعداد نے اجتماع گاہ کو اپنے حصار میں لے لیا۔ اسی دوران اجتماع گاہ میں موجود مندوبین نے اونچی آواز میں قرآن پاک کی تلاوت بھی شروع کر دی۔