Live Updates

فکرنہ کرو!30سالوں کی کالی رات الیکشن میں ختم ہوجائیگی،عمران خان

شہبازشریف نےکمیشن بنانے کیلئےمیٹروبس بنائی،عوام کومیٹروبس کی نہیں بلکہ صحت اورتعلیم کی ضرورت ہے، شہبازشریف تمہاری باری ہے۔ملتان میں پارٹی کارکنان سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 مارچ 2018 16:26

فکرنہ کرو!30سالوں کی کالی رات الیکشن میں ختم ہوجائیگی،عمران خان
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام فکر نہ کریں،30 سالوں کی لمبی کالی رات الیکشن 2018ء میں ختم ہوجائے گی،شہبازشریف نے کمیشن بنانے کیلئے میٹروبس بنائی،عوام کومیٹروبس کی نہیں بلکہ صحت اور تعلیم کی ضرورت ہے، شہباز شریف تمہاری باری ہے۔انہوں نے آج ملتان میں ممبرسازی مہم کے دوران پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اکیسویں صدی کی سیاست کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام فکر نہ کریں ،30سالوں کی لمبی کالی رات آئندہ الیکشن 2018ء میں ختم ہوجائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف نے کمیشن بنانے کیلئے میٹروبس بنائی۔شہبازشریف نے 50ارب روپیہ میٹرو کی خالی بسوں پرلگا دیا۔عوام کومیٹروبس کی نہیں بلکہ صحت اور تعلیم کی ضرورت ہے۔ملتان کے لوگوں کودھکا دیا جارہا ہے۔ شہبازشریف آپ بڑے دونمبرآدمی ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف تمہارے بھائی کوکیوں نکالا کردیا، اب شہباز شریف تمہاری باری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :