مظفر آباد، لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری

عباس پور میں اقوام متحدہ کے مبصرین کی موجودگی میںدو شہریوں کو شدید زخمی

جمعرات 15 مارچ 2018 17:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری اور عباس پور میں اقوام متحدہ کے مبصرین کی موجودگی میںدو شہریوں کو شدید زخمی اور لاہور میں ہونے والے خودکش بم دھماکہ میں نو انسانی جانوں کے قتل عام کے خلاف درالحکومت مظفرآباد میں زبردست مظاہرہ اور احتجاجی ریلی ،ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں کتبے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی دہشت گردی اور لاہوں خود کش دھماکہ کے خلاف اور امن کے حق میں نعرے درج تھے شرکاء کی جزباتی نعرہ بازی سے پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمارے ساتھ ہیں سے فضا گونج اٹھی ریلی جس کی قیادت سابق میڈیا ایڈوائز شوکت جاوید میر،ماجد اعوان،سید علی رضا،تاجر رہنما میر امتیاز،کلیم قریشی،مراد چوہدری نے کی ریلی مرکزی ایوان صحافت سے شروع ہو کر برھان مظفروانی چوک میں اختتام پزیر ہو گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شوکت جاوید میر نے مطالبہ کیا لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کے مبصرین کی تعداد میں اضافہ اور انسانی حقوق کی غیر جانمبدار تنظیموں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل اور میڈیا پر مشتمل ٹیمں تشکیل دے کر فیکٹ فائنڈ نگ کمشن کے زریعے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے اور انصاف اور جنگی جرائم کی عالمی عدالتوں میں بھارت کے خلاف مقدمات درج کروئے جائیں شوکت جاویدنے کہا کہ لاہور خود کش دھماکہ میں ملوث دہشت گردوںکو گرفتار کر کے سرعام پھانسی پر چڑایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :