آٹھ مقام ،سات سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، جرگہ داروں نے 5 لاکھ روپے لے کر معاملہ پر مٹی دال دی

جمعرات 15 مارچ 2018 17:57

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) سات سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، جرگہ داروں نے 5 لاکھ روپے لے کر معاملہ پر مٹی دال دی۔ لڑکی ایم ڈی ایچ چمبر منتقل کی گئی جہاں سے مظفرآباد ریفر کیا گیا تھا لیکن طبی علاج معالجہ کی اار میں لڑکی غائب کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے زیریں علاقہ باڑیاں زیارت بروعہ کے علاقہ میں مسماة ن ولد بشارت بلوچ جس کی عمر سات سال کے قریب ہے ۔

(جاری ہے)

جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے مذکوریہ کو ایم ڈی ایس چمبر میں طبی امداد کے لئے لایا گیا جہاں سے اس کو مظفرآباد ریفر کیا گیا ہے ۔ لیکن ورثاء نے ہسپتال منتقل کر نے کے بجائے غائب کر دیا ہے ۔ ملزم کے والد کا نام بشیر ہے ۔ گائوں کے کھڑپینچوں نے پانچ لاکھ کے عوض جرگہ داری کر کے معاملہ پر مٹی ڈال دی ہے۔ معالہ کو رشتہ داری تنازعہ کا رنگ دیا جا رہا ہے۔ مقامی چوکی پولیس نے بتایا کہ پولیس وقوعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ علاقہ میں بڑھتے ہوئے جرائم اور سیاسی پشت پناہی پر ملزمان کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :