بھارت کو لینڈ،لیبر اور مالیات کے شعبوں میں وسیع تر اصلاحات لانی ہوں گی،عالمی بینک

مڈل کلاس انکم ملک کی سطح پر آنے کے لئے آئندہ 30سال میں ہر سال 8 فیصد سالانہ شرح نمو کی ضرورت ہے،سالانہ رپورٹ

جمعرات 15 مارچ 2018 21:22

بھارت کو لینڈ،لیبر اور مالیات کے شعبوں میں وسیع تر اصلاحات لانی ہوں ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) عالمی بینک نے کہا ہے کہ بھارت کو مڈل کلاس انکم ملک کی سطح پر آنے کے لئے آئندہ 30سال میں ہر سال 8 فیصد سالانہ شرح نمو کی ضرورت ہے۔ان برسوں میں بھارت کو لینڈ،لیبر اور مالیات کے شعبوں میں جامع اور وسیع تر اصلاحات لانی ہوں گی۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی بھارت کے بارے ایک سالانہ رپورٹ کے مطابق اگر بھارت آئندہ سال میں ہر سال 8 فیصد سالانہ شرح نمو کے ساتھ آگے بڑھ جاتا ہے تو اس کی کم از کم نصف آبادی دس ڈالر یومیہ کمانے کے قابل ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی رواں مالی سال میں فی کس اوسط یومیہ آمدنی 86.689 روپے (3.7 ڈالر) پر آجائے گی۔بھارتی کی2004 سی2008 کے دوران شرح نمو8.8 فیصد رہی اور رواں مالی سال6.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔بینک کے مطابق وہ بھارت کو آئندہ پانچ سال کے دوران 20 سے 25 بلین ڈالر قرض دینے کا ارادہ رکھتے ہے کیونکہ بینک کے اندازوں کے مطابق بھارتی معشیت کے آئندہ دوسال میں 7.3 اور 7.5 فیصد سالانہ کے حساب سے ترقی کرنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ بھارت کی آبادیایک ارب 30 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :