محکمہ آبپا شی میں خا لی آسا میا ں میر ٹ کے تحت جلد پر کر نے کی ہدایت

جمعرات 15 مارچ 2018 22:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی و کھیل اور پاکستان ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے متعلقہ حکا م کو سختی سے تا کید کی ہے کہ وہ محکمہ آبپا شی میں تما م خا لی آسا میو ں کو پُر کر نے کیلئے جلد از جلد ضر وری اقدا ما ت اُٹھا ئیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کو تا ہی کو ہر گز بر داشت نہیں کیا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے جمعرات کے روز پشا ور میں محکمہ آبپا شی میں بھر تیو ں کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کیا جبکہ اجلا س میں سیکر ٹر ی ایر یگیشن خیبر پختو نخوا انجنئیر محمد نعیم، سپر نٹنڈنٹ انجنئیر ہیڈ کوارٹر سعید الر حما ن اور دیگر متعلقہ افسران بھی مو جو د تھے۔ اجلاس میں محکمہ ھذٰا میں خا لی آسا میو ں کو جلد ازجلد پُر کر نے کے اُمو ر پر تفصیلی غور و خوض ہوا۔ اس مو قع پر صوبا ئی وزیر نے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ تمام آسامیو ں کو پُر کر نے میں میرٹ اور اہلیت کا خیال کر یں تا کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور حقدار کو اُسکا حق مل سکے۔

متعلقہ عنوان :