سی ڈی اے میں متاثرین کو متبادل پلاٹوں کی الاٹمنٹ

عائد پابندی کے باوجود متعلقہ افسران کی جانب سے سو سے زائد پلاٹوں کی منظوری دینے کا انکشاف

جمعرات 15 مارچ 2018 22:35

سی ڈی اے میں متاثرین کو متبادل پلاٹوں کی الاٹمنٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی ای) میں متاثرین کو متبادل پلاٹوں کی الاٹمنٹ۔عائد پابندی کے باوجود متعلقہ افسران کی جانب سے سو سے زائد پلاٹوں کی منظوری دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ پلاٹوں کی منظوری ایڈیشنل ڈائریکٹر، اسٹیٹ ایفکٹیز نے اپنے اہلکاروں کی معاونت سے کروائی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے میں متاثرین کو متبادل پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر عائد پابندی کے باوجود کلیمز ممبر اسٹیٹ سے منظور کروائے اور اس مد میں کروڑوں روپے کی کِک بیک وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس ذریعے کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ ایفکٹیز کے عہدے سے گذشتہ ہفتے ہٹائے گئے آفیسرنے اپنے ماتحت عملے ڈی اے محمد اصغر اور دیگر کے ساتھ مل کر لینڈ شیرنگ کے سیکٹر D-13 کے ایک سو کلیمز کی ممبر اسٹیٹ سے منظوری کروائی ہے جس میں مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی رشوت وصول کی گئی ہے۔ اس ذریعے کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم متعلقہ ڈی اے اور دیگر اہلکاروں کے خلاف تا حال کوئی ایکشن نہیں لیا جا سکا ہے۔ن۔۔۔ توصیف

متعلقہ عنوان :