پی ایس ایل میچوں کے حوالے سے اسٹیڈیم کے اردگر داور روٹ پر صفائی ستھرائی ،لائٹنگ کے کام مکمل

جمعرات 15 مارچ 2018 22:38

پی ایس ایل میچوں کے حوالے سے اسٹیڈیم کے اردگر داور روٹ پر صفائی ستھرائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت پی ایس ایل میچوں کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایل ڈبلیو ایم سی،لاہور پارکنگ کمپنی ،زون کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ پی ایس ایل میچوں کے حوالے سے اسٹیڈیم کے اردگر داور روٹ پر صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بھی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمدسید نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ لاہورنے قذافی اسٹیڈیم کے اندر کھانے پینے کی اشیاء پر اوور چارجنگ روکنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاںلگا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژرز میں ڈیوٹیاں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اندر کھانے پینے کی اشیاء پر اوور چارجنگ پر سخت کاروائی ہو گی۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ پی ایس ایل میچوں کے حوالے سے تمام محکمے ملکر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :