ْ ایگریکلچرل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس ، محمد سدھیرصدر ، افتخارعالم جنرل سیکرٹری منتخب

جمعرات 15 مارچ 2018 22:41

لاہور۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) ایگریکلچرل جرنلسٹس ایسوسی ایشن (آجا)کا اجلاس گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہوا،اجلاس میں رائے شماری کے ذریعے محمد سدھیر چودھری کو نیا صدر منتخب کر لیاگیا، اسی طرح افتخارعالم کو جنرل سیکرٹری، سیف اللہ چیمہ نائب صدر ، خزانچی کیلئے جاوید ہاشمی جبکہ تین رکنی گورننگ باڈی میں علی وقار،محمدوقاص رانا اور سمیع اللہ رندھاوا کو منتخب کیا گیا، اس موقع پر نومنتخب صدر محمد سدھیر چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ممبران کی فلاح و بہبود اور ملک میں زراعت کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپناکردار بھرپورطریقے سے اداکریں گے۔