پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام ورکشاپس کا انعقاد

جمعرات 15 مارچ 2018 22:43

لاہور۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی کیرئیرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام شعبہ کیمسٹری اور انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے طلبائو طالبات کیلئے ’یونیورسٹی میں پر امن ماحول ۔ہماری مشترکہ ذمہ داری‘کے موضوع پر ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین شعبہ کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر مکشوف اطہر ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، چیئرمین شعبہ کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری ، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری نے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو کیمپس ماحول سے آگاہی فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ محبت ، خلوص، بھائی چارے اور بہترین اخلاق کے ذریعے یونیورسٹی کے پر امن ماحول کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :