میٹرک امتحانات کے دوران کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 15 مارچ 2018 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء)ایس ایس سی(میٹرک) سالانہ امتحانات 2018 کے دوران بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میںایک کنٹرول روم قائم کیاجارہاہے ۔یہ کنٹرول روم تمام متعلقہ افراد کو صبح آٹھ بجے سے چاربجے عصر تک سہولیات فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

امتحانات کے دوران دو رکنی عملے سے فون نمبر091-9216878-9222073 پر رابطہ کیاجاسکتاہے جبکہ سہولیات کے حصول اورشکایات اندراج کے لئے 091-9221404-091-9222170 اور ای میل ایڈریس [email protected] سے بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔ اس امر کااعلان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے جاری کردہ ایک مراسلے میں کیاگیا۔