راولپنڈی ، ز ر عی ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان میں زرا عت کے شعبے کو سا ئنسی بنیا دوں پر استوار کر نا نا گز یر ہے ،ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(جنرل) سا رہ حیات

جمعرات 15 مارچ 2018 23:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(جنرل) سا رہ حیات نے کہا کہ ز ر عی ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان میں زرا عت کے شعبے کو سا ئنسی بنیا دوں پر استوار کر نا نا گز یر ہے تا کہ زر عی تحقیق میں جد ت لاکر زیا دہ پیدا وا ری صلا حیت کے بیج اور بیما ر یو ں کو کنٹرول کر نے کے سائنسی طر یقے کسا نو ں کو سکھا نے کے لئے خصو صی تر بیت دی جا سکے جسکے ذ ر یعے وہ اپنی پیداوار میں خا طر خواہ اضا فہ کر کے نہ صرف اپنے خا ندان بلکہ پو رے ملک کی خو شحالی کا با عث بن سکیں۔

اس ضمن میںعملی اقدا مات کا آغا ز کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے جہاں کسان پیکج جیسا اہم منصو بہ شر وع کیا و ہی ڈ ی اے پی سبسڈی سکیم بھی اس سلسلے کی ایک کڑ ی ہے جس کے ذر یعے ڈی اے پی سکر یچ کا رڈ کے حامل کسانوں کو فی تھیلہ150 ر وپے کی سبسڈ ی دی جا ئے گی اور ضلع را ولپنڈی میںسال2017-18میں 12685کسا نو ں کو کسا ن کارڈکے لئے اور 603کسانوںکو ای کر یڈ ٹ کے لئے ر جسٹر کیا جا چکا ہے جس کے ذ ریعے وہ سبسڈی سکیمیں استعما ل کر سکتے ہیںان خیا لات کا اظہارانہوں نے کا نفر نس روم ڈ پٹی کمشنر آفس میں منعقد ہ ڈو یژ نل ایگر ی کلچرٹا سک فو رس کمیٹی کے ماہانہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںخالد محمود ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر ایکسٹنشن،طا ہر محمو د اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زرا عت، سعد یہ با نو اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ایکسٹنشن ، عار ف ملک اے ڈی (زرا عت) گوجر خا ن ، محمد ذیشا ن اے اوٹیکنیشن ، محمد ایاز اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایکسٹنشن مری، قرا ت العین اے او ٹیکنیشن، ایس او را شد، محمد ضمیر کیا نی اے ڈی اے کہو ٹہ، انعام اللہ خان اے ڈی اے کلرسیداں، مہو ش رضااے او پی پی ، ضلعی و تحصیلی افسران ز ارعت و ز رعی ادویا ت اور کسا نو ں کی بڑی تعداد بھی موجو دتھی محکمہ زرا عت کی طر ف سے ما ہا نہ کا کر دگی کی تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہو ئے بتا یا گیا کہ ضلع را ولپنڈی میںر بیع فصلوںکی بیجا ئی مقرر کر دہ ایکڑز پر مکمل کی جا چکی ہے۔

دیہا ت کی سطح پر سال 2017-18کے دوران اب تک958سیشنز کے ذریعے 14803کسانوں کو تر بیت د ینے کے سا تھ ساتھ 9848تحر یری مو اد تقسیم کیا جا چکا ہے جن میںخا دم اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گندم کی ز یا دہ پیداوار کے لئے تر قی دادہ اقسام اور کنگی سے محفوظ بیج کی فرا ہمی و استعمال سے متعلق آ گا ہی دی گئی ۔ راولپنڈی میں اس و قت ز ر عی ادویات کی46 ر جسٹر ڈ ڈ یلرز مو جو د ہیں اور ز ر عی ادویا ت وا فر مقدار میں مو جو دہیں جبکہ فر ٹیلا ئز ر کے 18 ر جسٹر ڈ ڈ یلر ز 17 سب ڈ یلرز مو جود ہیں۔ رواں ماہ فر ٹیلا ئزر میں چار نئے سیمپل لے کر لیبار ٹری ٹیسٹنگ کے لئے بھیجے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :