نئے سمسٹر سے ذوالوجی، فزکس اور کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کو نئے بلاک میں منتقل کر دیں گے، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی

جمعرات 15 مارچ 2018 23:11

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) نئے سمسٹر سے ذوالوجی، فزکس اور کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کو نئے بلاک میں منتقل کر دیا جائے گا، نئے تعمیر ہونے والے اکیڈمک بلاک میں خواتین اساتذہ اور طالبات کیلئے کمرے اور ان ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے، دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے جہاں معلومات انتہائی تیزی کے ساتھ ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو رہی ہے، اب ہمیں اپنے طلبہ کو دنیا سے مقابلہ اور بیرون ممالک میں ملازمتوں اور داخلوں کیلئے اپنے طلباء و طالبات کو تیار کرنا ہے، طلباء و طالبات کو بہترین اساتذہ اور تعلیمی ماحول فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخارا حمد نے جمعرات کو ذوالوجی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منعقدہ ’’سٹوڈنٹس ویلکم پارٹی‘‘ سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈاکٹر مجددالرحمن اور ڈاکٹر امداد الله نے وائس چانسلر کو تقریب میں آمد پر خوش آمدید کہا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلج بن گئی ہے جہاں معلومات انتہائی تیزی کے ساتھ ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو رہی ہے، اب ہمیں اپنے طلبہ کو دنیا سے مقابلہ اور بیرون ممالک میں ملازمتوں اور داخلوں کیلئے اپنے طلباء و طالبات کو تیار کرنا ہے اور اس سلسلہ میں اساتذہ اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر انتہائی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ان کا کام آپ لوگوں کو کلاسز، بہترین اور لائق اساتذہ فراہم کرنا ہے، پڑھنا آپ کا کام اور آپ کو پڑھانا اساتذہ کا کام ہے، اب ہمیں ساری دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے اور آپ کو ایسا تیار کرنا ہے کہ آپ دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکیں لیکن اس کیلئے محنت کی ضرورت ہے، یہ محنت آپ نے اور اساتذہ نے ملکر کرنی ہے جہاں سے بہترین تیاری کے بعد جب آپ دنیا میں مقابلہ کی دوڑ میں شامل ہوں گے تو انشاء الله نتائج بھی انتہائی حوصلہ افزاء ہوں گے، میرا ہر طرح کا تعاون آپ کے ساتھ ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا ان کی خواہش ہے کہ آپ کے اساتذہ آپ کو ایسا تیار کریں اور آپ بطور طالب علم ایسی تیاری کریں کہ جب یہاں یہاں سے فارغ التحصیل ہونے سے قبل ہی دنیا کی بہترین اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ کی طرح روزگار آپ کو مل چکا ہو۔ وائس چانسلر نے منتظمین کو بہترین اور منظم انداز میں تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :