معروف برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی آخری نصیحت

انسانوں کے علاوہ یقیناً کوئی نہ کوئی مخلوق کہیں ضرور آباد ہے،انسانوں کو ایسی کسی بھی مخلوق سے رابطے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے،سٹیفن ہاکنگ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 مارچ 2018 23:41

معروف برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی آخری نصیحت
لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2018ء)معروف برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی آخری نصیحت سامنے آ گئی۔سٹیفن ہاکنگ اس بات کے قائل ہو چکے تھے کہ انسانوں کے علاوہ یقیناً کوئی نہ کوئی مخلوق کہیں ضرور آباد ہے۔انکا کہنا تھا کہ انسانوں کو ایسی کسی بھی مخلوق سے رابطے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔بی بی سی اردو کے مطابق خدا کے وجود پر یقین نہ رکھنے والا معروف برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ اپنے آخری ایام میں انسان سے زیادہ طاقتور وجود کے ہونے کا قائل ہو چکا تھا۔

سٹیفن ہاکنگ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انسانوں کے علاوہ یقیناً کوئی نہ کوئی مخلوق کہیں ضرور آباد ہے۔ لیکن اس کے ساتھ انھوں نے انسانوں کو خبردار کیا تھا کہ ایسی کسی بھی مخلوق سے رابطے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

سٹیفن ہاکنگ کا موقف تھا کہ ایسی مخلوق بنی نوع انسان کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی مخلوق انسانوں سے چالاک ہوسکتی ہے اور عین ممکن ہے کہ وہ زمین پر آکر ہمارے وسائل چھین کر لے جائیں۔

سٹیفن ہاکنگ کے مطابق اگر کوئی ایسی مخلوق زمین پر آتی ہے تو انسانوں کے ساتھ وہی ہوگا جو کولمبس کے امریکہ دریافت کرنے کے بعد وہاں کی مقامی آبادی کے ساتھ ہوا تھا، جو یقیناً اچھا نہیں تھا۔ پروفیسر سٹیفن ہاکنگ کا موقف تھا کہ اجنبی مخلوق کے ساتھ رابطوں کی کوشش کے بجائے انسانوں کو ان سے دور رہنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔پروفیسر ہاکنگ کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ سوچنا کہ کوئی اور مخلوق بھی کہیں آباد ہے بلکل منطقی ہے، لیکن اصل مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ وہ کیسی ہے۔