نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت، واجد ضیاء بیان جمع کروانے احتساب عدالت پہنچ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 16 مارچ 2018 09:47

نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت، واجد ضیاء بیان جمع کروانے احتساب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مارچ ۔2018ء) نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت میں پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں۔واجد ضیاء اپنے ہمراہ 4باکسز میں ریکارڈ ہمراہ لائے ہیں۔ مریم نواز اور نواز شریف بھی احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء اپنا بیان قلمبند کروائیں گے ۔ واجد ضیاء کے بعد تفتیشی افسر کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا۔ عدالت نے واجد ضیاء کو تمام دستاویزات ترتیب میں ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی۔ واجد ضیاء کا بیان قلمبند ہونے کے بعد مریم نواز ، کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز جراح کریں گے۔