چین نے راکٹ ٹیکنالوجی سے کام کرنے والا منصوعی دل تیار کر لیا

جمعہ 16 مارچ 2018 16:06

چین نے راکٹ ٹیکنالوجی سے کام کرنے والا منصوعی دل تیار کر لیا
ْبیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2018ء) چین نے راکٹ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے منصوعی دل ایجاد کر لیا ہے ،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ اس سے لاگت میں کمی ہونے سے مقامی مریضوں کو فائدہ پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

جریدہ سائنس و ٹیکنالوجی ڈیلی نے سرکاری ملکیت چینی خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کارپوریشن کی چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل کے سابق ڈائریکٹر لائی ہونگ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ منصوعی دل جانوروں پر مکمل تجربات کے بعد ٹیسٹنگ کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔

یہ دل چائنہ لانچ وہیکل ٹیکنالوجی اکادمی اور شمالی چین کے کیان جن کے ٹیدا نٹرنیشنل کارڈیو ویسکولر ہسپتال نے مشترکہ طور پر بنایا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ منصوعی دل ایک راکٹ سٹم سے مقناطیسی اور مائع صعود استعمال کرتاہے توقع ہے کہ ’’خلائی دل ‘‘ 13ویں پانج سالا منصوبے (2016-20)کے دوران کلینکل آزامائش کے مراحل سے گزے گا ۔

متعلقہ عنوان :