ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودیہ عرب میں سزائے موت کے بے گناہ قیدی منڈی بہائو الدین تحصیل کھاریاں گائوں پھنگ کے رہائشی غلام مصطفی کی فریاد کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام ِ متحدہ سے مدد کیلئے خط لکھ دیا

جمعہ 16 مارچ 2018 15:20

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودیہ عرب میں سزائے موت کے بے گناہ قیدی منڈی ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودیہ عرب میں سزائے موت کے بے گناہ قیدی منڈی بہائو الدین تحصیل کھاریاں گائوں پھنگ کے رہائشی غلام مصطفی کی فریاد کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام ِ متحدہ سے مدد کیلئے خط لکھ دیا ۔غلام مصطفی نے جیل میں بنائی گئی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ،ْ اقوام ِمتحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ویڈیو پیغام سننے کے بعد نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ وزیر اعظم پاکستان ، سعود ی حکام اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کو ارسال کردی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں حکومت پاکستان اور سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر غلام مصطفی کو رہا کیا جائے ، شک کی بناء پر سزائے موت دینا انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ غلام مصطفی کے مطابق اُس کا ایک معصوم بچہ اور بیوی پاکستان میں بے یارو مددگار اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے ، سعودی حکومت نے صرف شک کی بنیاد پر گرفتار کیا جبکہ کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ، سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے میں 20سے زائد مرتبہ پیغام ارسال کیا مگر کوئی بھی فریا د سننے نہیں آیا ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کو تفصیلی خط لکھ دیا۔

متعلقہ عنوان :