سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے والدہ کو والد سے دور کردیا

محمد بن سلمان جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں انہوں نے کئی مرتبہ اپنی والدہ کی غیر موجودگی کے بارے میں من گھڑت وضاحتیں دیں ، امریکی حکام

جمعہ 16 مارچ 2018 19:56

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے والدہ کو والد سے دور کردیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) قدامت پسند ملک سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی بات کرنے والے اور انہیں مختلف شعبوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے والے ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ کو اپنے والد شاہ سلمان سے دور رکھا ہوا ہے۔اس بارے میں امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ 14 موجودہ اور سابق سینئر امریکی حکام نے بتایا کہ خفیہ معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ محمد بن سلمان نے اپنی والدہ کو اپنے والد شاہ سلمان سے ملنے سے روک دیا ہے اور 2 سال سے زائد عرصے سے انہیں شاہ سلمان سے دور رکھا ہوا ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ محمد بن سلمان جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں انہوں نے کئی مرتبہ اپنی والدہ کی غیر موجودگی کے بارے میں من گھڑت وضاحتیں دیں اور کہا کہ وہ طبی علاج کے لیے ملک سے باہر ہیں جبکہ شاہ سلمان کو اس بارے میں علم نہیں تھا کہ ان کی بیوی کی مسلسل غیر موجودگی کے پیچھے انہی کے بیٹے کا ہاتھ تھا۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کی جانب سے کئی برسوں کی تحقیق پر مشتمل انٹرویو میں بتایا گیا کہ محمد بن سلمان کی جانب سے اپنی ماں کے خلاف اس قسم کا اقدام اس لیے کیا گیا کیونکہ انہیں تحفظات تھے کہ وہ ان کے منصوبوں کے خلاف تھیں اور اس سے شاہی خاندان تقسیم بھی ہوسکتا تھا اور وہ اپنے اثر و رسوخ سے شاہ سلمان کے ذریعے ان منصوبوں کو روک بھی سکتی تھیں۔

حکام کی جانب سے کہا گیا کہ محمد بن سلمان کی جانب سے کچھ عرصے کے لیے سعودی عرب کے ایک محل میں اپنی والدہ کو نظر بند بھی رکھا گیا اور اس بارے میں شاہ سلمان کو لاعلم رکھا گیا۔۔