پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والے صارفین کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ

عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ صارفین کو تب استعمال کرنے دیا جائے جب ان کی جانب سے اپنا مکمل نام، شناختی کارڈ اور دیگر ذاتی معلومات فراہم کی جائیں: انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو خصوصی ہدایات بھی جاری

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 مارچ 2018 20:27

پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی انٹرنیٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2018ء) پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والے صارفین کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے عوام مقامات پر مفت انٹرنیٹ کے استعمال کر کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی اے ملک بھر کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والے صارفین کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ رکھیں اور اس ڈیٹا کو جانچ پڑتال کیلئے پی ٹی اے کو فراہم کریں۔ جبکہ پی ٹی اے نے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ صارفین کو تب استعمال کرنے دیا جائے جب ان کی جانب سے اپنا مکمل نام، شناختی کارڈ اور دیگر ذاتی معلومات فراہم کی جائیں۔ یہ معلومات فراہم نہ کرنے والے صارفین مفت انٹرنیٹ سروس استعمال نہیں کر پائیں گے۔ یہ فیصلہ دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں لیا گیا ہے۔