شہیدبے نظیریونیورسٹی میں دہشتگردی کے حوالے سے سیشن کاانعقاد

جمعہ 16 مارچ 2018 22:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) شہید بینظیر بھٹو ومن یونیورسٹی پشاور کے ایلینود روز ولٹ کارنر میں دہشتگردی کے حوالے سے ایک سیشن رکھا گیا جس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس سید اختر علی شاہ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے موجودہ دہشتگردی کی صورتحال سے طالبات اور سٹاف کو آگاہ کیا اس کے علاوہ دہشتگردی کے حالات سے نمٹنے کے لئے اپنائے جانے والی پالیسیوں کے متعلق بھی آگاہ کیا اور کیبر پختونخوا پولیس کی خدمات اور کارکردگی سے سے بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا جس میں انہوں نے یونیورسٹی کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر رضیعہ سلطانہ وائس چانسلر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں شیلڈ بھی پیش کی ۔