یونیورسٹی ہاسپٹل برمنگھم انگلینڈ کے جنرل سرجن اور ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹرکا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

جمعہ 16 مارچ 2018 22:41

لاہور۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) یونیورسٹی ہاسپٹل برمنگھم انگلینڈ کے جنرل سرجن پروفیسر ڈاکٹر مائک ہیلیسے اور ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر یونیورسٹی ہاسپٹل برمنگھم انگلینڈ کے ڈاکٹر جاوید اے کیانی نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے اپنے دورہ میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل اور یونیورسٹی ڈینر سے ملاقات کی۔وفد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ اور لائبریری کا دورہ کیا اور مستقبل میں دونوں یونیورسٹیز کے مابین باہمی تعاون کے معاملات پر گفتگو کی۔اس موقع پر رجسٹررارپروفیسر شرین خاوراور ایف جے ایم یو فیکلٹی ممبران موجود تھے۔