پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائو تھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعہ 16 مارچ 2018 22:41

لاہور۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائو تھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’ برطانوی راج سے آزادی کے بعدپاکستان اور بھارت‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کی وزارت خارجہ کے سابق لیگل ایڈوائزر راس مسعود ، ڈائریکٹر سنٹر فارسائوتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبد الماجد ، فیکلٹی ممبران ، ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں راس مسعود نے کہا کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد ڈی کالونیلائزیشن کی لہر چل پڑی جس کے اثرات برصغیر پر بھی مرتب ہوئے اور قانون آزدی ہند 1947 کے تحت پاکستان اور بھارت کو آزادی ملی ۔ ڈاکٹر عبد الماجد نے کہا کہ مسلم لیگ نے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا مطالبہ کیا تھا جو پاکستان کی تخلیق کا باعث بنا۔ بعد ازاں سوال جواب کی نشست ہوئی۔

متعلقہ عنوان :