پنجاب یونیورسٹی کے طلبائو طالبات نے لاہورڈویژن کی سطح پرچیف منسٹر ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں

جمعہ 16 مارچ 2018 22:43

لاہور۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے طلبائو طالبات نے لاہورڈویژن کی سطح پرمنعقدہ چیف منسٹر ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کئی نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق پوسٹ گرایجوئیٹ سطح پر اردو مباحثوں میں صباحت قمر اور شائستہ فجر نے بالترتیب پہلی اوردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈگری سطح پر انگریزی مباحثوں میں معصومہ فاطمہ اور محمد علی دوسری پوزیشن اور پوسٹ گرایجوئیٹ سطح پر رمیشہ خان اور علیزہ عمران نے بالترتیب تیسری اور پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔

اسی طرح ڈگری سطح پر اردو مضمون نویسی مقابلوں میں تنویر حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور صہیب مغیر صدیقی نے پوسٹ گرایجوئیٹ سطح پردوسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ پوسٹ گرایجویٹ سطح پر انگریزی مضمون نویسی کے مقابلوں میںسیدہ ارین زہرانے پہلی پوزیشن جیتی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈگری سطح پر اردوتقریری مقابلوں میںاحمد گلزار نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پوسٹ گرایجوئیٹ سطح پر صباحت قمر اورقاسم رضا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن جیتی جبکہ ڈگری سطح پر انگریزی تقریری مقابلوں میںمحمد زوہیب ناصر اور رخ نور نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی اور پوسٹ گرایجوئیٹ سطح پر رمیشہ خان اور اسماعیل شیروانی نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح صوبائی رائونڈکے پوسٹ گرایجویٹ سطح پر اردو مباحثوں میں صباحت قمر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈگری سطح پر انگریزی تقریری مقابلوں میں محمد زوہیب ناصر اور رخ نور جبکہ پوسٹ گرایجویٹ سطح مقابلو ں میں پر رمیشہ خان پہلی پوزیشنزاپنے نام کی ۔اس کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے طلبہ کو مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :