دیرپا قیام امن و استحکام کے لیے پاک فوج اپنی کوششیں جاری رکھے گی،قمر جاوید باجوہ

جمعہ 16 مارچ 2018 22:53

دیرپا قیام امن و استحکام کے لیے پاک فوج اپنی کوششیں جاری رکھے گی،قمر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو کور ہیڈ کوارٹر پشاور اور خیبر ایجنسی کے دورہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیرپا قیام امن و استحکام کے لیے پاک فوج اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق کور ہیڈ کوارتر پشاور میں آرمی چیف کو فاٹااور خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی جبکہ ان کو اپریشن رد الفساد میں پیشرفت، ٹی ڈی پیز کی واپسی اور خیبر ایجنسی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیاآرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں تعینات فوجی جوانوں اور قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کاوشیں قابل تحسین ہیں، آرمی چیف۔

نے کہا کہ دیرپا قیام امن اور استحکام کے لئے موجودہ کوششیں جاری رہیں گی، اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نزیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی کے پی بھی موجود تھے۔ )